جمعہ کے دن پاکستان میں کہرام مچ گیا، 48افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 70 لاکھ 002 ہزار 706 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 435 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب

تک سندھ میں 2 لاکھ22 ہزار 999 ، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، اسلام آباد میں 38 ہزار 842، بلوچستان میں 18 ہزار 314، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار124ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 558 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 3 ہزار 313 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان کی جیلوں میں سینکڑوں قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے۔سپریم کورٹ میں جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق کیس میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ 291 کورونا مثبت قیدی ہیں۔خیبرپختونخوا کی جیلوں میں کورونا سے126متاثرہ قیدی ہیں۔ بلوچستان80 اور پنجاب میں3 قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں کی جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدی ہیں۔ سب سے زیادہ خواتین پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔وفاقی محتسب نے اپنی رپورٹ میں ہرضلع اور اسلام آباد میں جیل قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ جیلوں میں خواتین،کمسن اور نشے کے عادی قیدیوں کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ میں قیدیوں کی فلاح اور تعلیم کیلئے مناسب انتظام کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں