سانحہ مچھ پر اہم اجلاس، وزیراعظم کوئٹہ جائیں گے یا نہیں ، اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیئر وفاقی وزراء کے اجلاس میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیر اعظم کے دورۂ کوئٹہ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی تاہم اجلاس میں وزیراعظم کےدورہ کوئٹہ کےحوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی قواعد کےمطابق متاثرین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ وزارت داخلہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مستقل حل نکالے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی نظام بنایا جائے۔بلوچستان میں امن ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں آئندہ سینیٹ انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں مثبت معاشی اعشاریوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے ہزارہ برادری کے دھرنے میں وزیراعظم کی روانگی کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ مستقبل میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے کے تدارک کے لیے مستقل حل نکالے، ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی میکنزم بنایا جائے، بلوچستان میں امن ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے۔ دھرنے کے خاتمے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ مچھ میں جو کچھ بھی ہوا وہ بہت غلط ہوا، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ ماضی میں بھی ایسے دل خراش واقعات ہوتے رہے ہیں۔بعض لوگوں کی جانب سے ایسے واقعات پر پیچیدگیاں پیدا کی جاتی ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متاثرین کی جانب سے کوئی غیرمناسب بات نہیں کی گئی حکومت چاہتی ہے کہ جاں بحق افراد کی تدفین ہو اور ان کی بروقت مالی مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں