راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد نہیں دبا سکے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کور کمانڈرز نے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال،
افغانستان میں امن عمل پر ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار، کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کے جواب کے لیے تربیت اور مہارت کا تسلسل لازمی ہے۔ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع قومی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کے دہائیوں سے جاری ظلم وتشدد بھی کشمیریوں کا جدوجہد کو دبا نہیں سکا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انشا اللہ کشمیری کامیاب ہوں گے۔ کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں فروغ امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول، ورکنگ بائونڈری اور مشرقی سرحدوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا، شرکاء نے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر سطح پر بہترین صلاحیت سے تمام چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، قومی دھارے کے
تمام عناصر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور اس سلسلے میں جانوں کی پرواہ کئے بغیر کوششیں کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں فروغ امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔









