الحمداللہ! ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی، مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج الحمدللہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف کی صداقت و امانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اورانھیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے جو مکروہ

کھیل کھیلا گیا اور جو خطرناک سازش رچائی گئی اس کا ایک ایک مہرہ سامنے آ رہا ہے۔مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ خدائی دعوے کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ کائنات کا نظام رب چلاتا ہے۔ سازشیوں کا یومِ حساب قریب ہے، انشاءاللہ۔ہ۔ واضح رہے لندن کی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کو براڈ شیٹ کیس سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ براڈ شیٹ نے نیب کے خلاف کیس میں ایون فیلڈ فلیٹس کو منسلک کرنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ ایون فیلڈ فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں جن میں حسن اور حسین نواز مقیم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں