کراچی(نیوز ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 15 پیسےمہنگا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ کر 159.98 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض سے لے کر اب تک وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کورونا کی شرح 6 ہزار کیسز کی بلند
ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وبا کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 34 ڈالر بڑھ کر 1933 ڈالر فی اونس ہوگئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ کر 159.98 روپے پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے پہلے روز 251 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس بڑھ کر 44686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ 26.65 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔









