اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی، مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں نوجوان اسامہ ستی کے قتل کی مذمت کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟مریم نواز نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اے ایس آئی اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔

اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 21 سالہ اسامہ ستی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو تمام گولیاں عقبی جانب سے لگیں۔اسامہ کو چار گولیاں کمر پر لگیں۔اسامہ ستی کو ایک گولی سرکی عقبی جانب سے ایک بائیں بازو پر لگی۔بتایا گیا ہے کہ اے ٹی ایس اہلکاروں نے نوجوان کی گاڑی کو مشکوک سمجھا کر فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق رات کو فون پر کال موصول ہوئی تھی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور نہ روکنے پر گاڑی کے ٹائروں پر فائر بھی کئے۔گاڑی کی ونڈ سکرین پر بھی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی تحقیقات ہو رہی ہیں جس کے بعد اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جائیگی۔ آئی جی اسلام آباد میں وقوعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ اس معاملے میں پانچ اے ٹی ایس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں