اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اے ایس آئی اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 21 سالہ اسامہ ستی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو تمام گولیاں عقبی جانب سے لگیں۔ اسامہ کو چار گولیاں کمر پر لگیں۔اسامہ ستی کو ایک گولی سرکی عقبی جانب سے ایک بائیں بازو پر لگی۔

بتایا گیا ہے کہ اے ٹی ایس اہلکاروں نے نوجوان کی گاڑی کو مشکوک سمجھا کر فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے رمنا تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طالبعلم کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔بعد ازاں جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو واقعے کے مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا تھا اور بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے۔درخواست گزار کے مطابق میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا۔ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا اور 5 پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا۔ میرے بیٹے کی گاڑی پر 17 گولیاں چلائی گئیں۔پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ہلاک کا مقدمہ 7 اے ٹی اے کے تحت درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں 302 کی دفعات میں لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاں بحق نوجوان والد کے ساتھ جی 10 میں کاروبار کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں