سمندر پار پاکستانیوں نےپاکستان پر ڈالروں کی برسات کردی، تفصیلات جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم 200 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں، ان کی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کردہ رقوم ماشاء اللہ 200 ملین ڈالر سے تجاوزکرگئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلِ زر میں تیزی آرہی ہے، پہلے 100 ملین ڈالر 76جب کہ اگلے 100ملین ڈالر محض 28روز میں وطن پہنچے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں فنڈز کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات کا حجم 20کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے

افتتاح کےبعد تین ماہ میں59ہزار700اکاؤنٹس کھولےگئے، 91ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوائے، اور حالیہ 10کروڑ ڈالر صرف 28 دن میں جمع ہوئے۔خیال رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام کا افتتاح وزیراعظم نے 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھارہے ہیں، جو خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں