پنجاب کے بڑے شہر میں دھماکہ، متعدد افراد بارے افسوسناک خبر آگئی

رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نجی ہسپتال میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ہسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سلنڈر پھٹنے کے باعث ہسپتال کے وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب لانڈھی زمان آباد میں

گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔لانڈھی 36 بی میں مکان میں آگ لگنے کے واقعے میں باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی بھی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ ریما اور بچی کی شناخت 5 سالہ ابریش کے نام سے ہوئی ہے۔اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھر سے دھواں اٹھتا نظر آیا تو مدد کے لیےگھر میں داخل ہوئے لیکن اس وقت تک گھر کے افراد آگ کے باعث جھلس چکے تھے۔اہل محلہ نے بتایا کہ گھر میں آگ یو پی ایس سے بھڑکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو باہر نکالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں