حکومت کا بیرون ممالک قید تمام پاکستانیوں کو رہا کروا کر واپس لانے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت کا بیرون ممالک قید تمام پاکستانیوں کو رہا کروا کر واپس لانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاؤن خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں سے کوئی غلطی ہوئی ہوئی یا نہیں، ہم انہیں وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ حکومت کی کوششوں سے اب تک آٹھ ہزار 700 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آ چکے ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ دیار غیر میں اپنے گھروالوں کے بغیر زندگی گزارنا آسان نہیں۔ ہم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پینشن اور صحت کی سہولیات مہیا کرنے کا نظام لے کر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے اب تک 10 لاکھ کے قریب پاکستانی روزگار کی تلاش میں دیگر ممالک کا رخ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں