حسن علی کی اہلیہ نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔حسن علی نے تقریباً 5 روز قبل سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کی تھی کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اور نام نہیں شیئر کیا تھا۔گزشتہ روز حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہماری فیملی میں خوش آمدید۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی شیئر کیا ’’ہیلینا حسن علی‘‘۔سوشل میڈیا پر حسن علی کی بیٹی کی تصویر وائرل ہوگئی

اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ نے 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی۔ قومی کرکٹر حسن علی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور اکثر اوقات ٹک ٹاک پر بھی نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں