پی سی بی نے آل راؤنڈر قاسم اکرم کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے آل راؤنڈر قاسم اکرم کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی۔پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 سالہ قاسم اکرم نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں 46.50 کی اوسط سے 93 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ایونٹ سے واپسی پر نوجوان آل راؤنڈر کو عمدہ صلاحیتوں کی بدولت سینٹرل پنجاب میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں 8 فرسٹ کلاس، 12 لسٹ اے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کا بھی حصہ رہے۔انہوں نے پاکستان کپ کے 12 میچوں میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی بدولت 57.75 کی اوسط سے 462 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں