سیریز کاپہلا ون ڈے،سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

سنچورین (نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔سوپر اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 103، امام الحق 74، اور محمد رضوان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی

دعوت دی جو کہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔تاہم ونڈر ڈیوسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ونڈر ڈیوسن نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور حارث رؤف دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام اور ڈی کاک نے کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈی کاک 34 رنز کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور محض 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنیوالے ایڈن مرکرام کو بھی 41 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند پر 19 رنز کے ساتھ پویلین پہنچا دیا، ٹمبا باووما بھی ایک رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ڈیوڈ ملر اور ڈیوسن نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 166 تک پہنچادیا۔ ڈیوڈ ملر 50 رنز بنا کر حارث رئوف کا شکار بنے۔ راسی وینڈر ڈیوسن نے ذمہ داری اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری اوورز

میں اینڈیلے فیفلکوایو نے راسی وینڈر ڈیوسن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوسن 105 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف 2،2 محمد حسنین، فہیم اشرف، نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا

جائے گا۔پاکستانی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔جنوبی افریقی ٹیم تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں