شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 31 سالہ شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہے اور پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 10 رنز سکور کرنے کے بعد بقیہ تینوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر بھی ایک بھی رن نہ سکور کرنے والے اوپنر بن گئے۔انہوں نے کرائسٹ چرچ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 25 گیندوں کا سامنا کیا تاہم ایک بھی رن نہ سکور کرپائے۔اس سے قبل سابق سری لنکن کپتان مارون

اتاپاتو نے انگلینڈ کے خلاف 2001ء میں 26 گیندوں کا سامنا کرکے بھی کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ شان مسعود انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 156 رنز بنانے کے بعد مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ان کے سکورز 0،1،4،18،10،0،0،0 رہے ہیں ،اس سنچری کے بعد سے وہ صرف 4.13 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں۔شان مسعود کم سے کم 30 اننگز کھیلنے والے قومی اوپنرز میں دوسری بدترین اوسط (28.40) کے مالک بھی بن گئے ہیں، اس فہرست میں سابق اوپنر علیم الدین 25.93 کی اوسط کے ساتھ سرفہرست ہیں، سابق کپتان سلمان بٹ 31.10 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 6 کھلاڑی آؤٹ 659 رنز پر ڈیکلیئر کی، قومی ٹیم کو کیوی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔دوسری اننگز میں اوپنر شان مسعود پھر ناکام ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عابد علی 7 اور نائٹ واچ میں محمد عباس ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں