سوشل میڈیا صارفین نے شان مسعود کاشرمناک نام رکھ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) شان مسعود فارم سے اتنا زیادہ باہر ہیں جتنا کوئی بلے باز ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے پاکستانی اوپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں کھاتہ نہ کھولا اور اگر اسے ان کی پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹنے کی اننگز کے ساتھ جوڑا جائے تو یہ 3 مسلسل اننگز بن جاتی ہیں جن میں وہ کوئی رن سکور نہیں کرسکے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جاری دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سریز میں شان مسعود نے مجموعی طور پر صرف دس رنز بنائے ہیں۔دوسری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز

کیا تو ان کے سامنے362 رنز کا پہاڑ تھا۔مشکلات سے دو چار قومی ٹیم آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی ہے۔ تیسرے روز کے اختتام تک آٹھ اسکور پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا ہے۔شان مسعود نے24 گیندیں کھیل کر کوئی رنز نہیں بنایا اور بالاآخر جیمسن کی گیند پر ٹیم ساوتھی کو کیچ تھما دیا۔ پہلی اننگز میں بھی قومی ٹیم کے اوپنر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے تھے۔دوسسری اننگز میں عابد علی 27 گیندوں پر7 رنز بنا کر پیچ پر موجود ہیں جبکہ محمد عباس نے14 گیندوں پر ایک اسکور بنایا ہے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی۔ کیویزکپتان ولیمسن پاکستانی بالرز پر بھاری رہے اور انہوں نےدو سو اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی۔سوشل میڈیا صارفین نے شان مسعود کو ’انڈے دینے والی بطخ‘ قرار دیدیا۔گذشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 156 رنز بنانے کے بعد سے شان مسعود 8 اننگز میں سے 4 میں ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس 4 میچوں کی 8 اننگز میں انہوں نے 4.13 کی اوسط سے 33 رنز سکور کیے ہیں اور اس دوران ان کا بہترین سکور 18رنز رہا ہے۔ توقع کے عین مطابق شان مسعود کی اس کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کے تیز برسائے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں