لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم جلسے کے پیش نظر مسلم لیگ ن کی ڈنڈا بردار فورس بھی تیار کر لی گئی ہے جس کے باعث پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے بعد ن لیگ نے بھی ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی ہے۔100 جوانوں پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس مریم نواز کی ریلی کے ساتھ ہو گی اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ ڈنڈوں سے بھرا ٹرک جاتی امرا پہنچا تھا۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کو ڈنڈے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ راستے میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کا کام کر سکیں۔
لاٹھیاں اور ڈنڈے ہونے والی فورس کو ڈیوٹی پر تعینات کی جائے گا۔حکومت کی جانب سے بھی اپنی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔پولیس فورس بھی جاتی امرا میں موجود ہے جب کہ لیگی کارکنان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔آج لیگی رہنما توصیف شاہ کو گرفتار کیا گیا۔حکومت واضح کرچکی ہے کہ جلسے کی اجازت ہے لیکن غیرقانونی اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ ساسی جماعتوں کی وجہ سے عوامی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔