ناراض بھائی کی مہندی کی تقریب میں بہنوں پر فائرنگ ،نئی نویلی دلہن جاں بحق

حافظ آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے وچھوکی میں مہندی کی تقریب میں بھائی نے 2 بہنوں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے دلہن جاں بحق جبکہ دوسری بہن شدید زخمی ہو گئی، جاں بحق ہوانے والی ساجدہ کا آج نکاح ہونا تھا۔حافظ آباد کے گاؤں وچھوکی میں شادی پر رضامند نہ ہونے پر بھائی نے مہندی کی رسم کے دوران 2 بہنوں پر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتے دار سے نکاح تھا، فائرنگ سے زخمی شریفاں بی بی کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقتولہ کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ملزم محمد علی اپنی بہن کی شادی پر رضامند نہ تھا، ملزم اپنی بہنوں کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا اس لیے ان کی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کی 4 بہنیں تھی اور ان کی ابھی شادیاں نہیں ہوئی تھیں۔ساجدہ نامی لڑکی کا آج اپنے کزن سے نکاح ہونا تھا، ملزم محمد علی واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لیجانے پر روکنے کے دوران بیوی کے چچا کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس کو مقتول کے بھائی نے درخواست دی کہ رحمت رحمان کی بیوی اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی، جس کو وہ زبردستی اپنے ساتھ لے کر جانے کی کوشش کی، جس کواس کے بھائی اور لڑکی کے چچا محمد علی نے روکنے کی کوشش کی، تو رحمت رحمان نے روکنے پر پستول سے فائرنگ کر کے محمد علی کوقتل کر دیا،جس پر واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے قتل کے مرکزی ملزم رحمت رحمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں