ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی ضلعی انتظامیہ نے دو خواجہ سرائوں کو بھرتی کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ضلعی انتظامیہ میں پہلی مرتبہ دو خواجہ سرائوں کو بھرتی کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ضلعی انتظامیہ نے بڑاقدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ دو خواجہ سرائوں کو ضلعی انتظامیہ میں بھرتی کیا ہے ۔خواجہ سرا لبنی اور نادرہ کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا ہے۔دونوں ٹرانسجینڈرز کو سیمی سکیل میں 770 روپے روزانہ اجرت پر بھرتی کیا گیا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کے خواتین پولیس اسٹیشن میں ایک خواجہ سرا کو بھرتی کیا گیا ہے، راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق ریم شریف نامی خواجہ سرا کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا کو پولیس محکمہ میں بھرتی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں