حضرو(نمائندہ خصوصی)تحصیل حضرو کے علاقہ چھچھ کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت خورشید احمد آرائیں کو متفقہ طور پر چھچھ ویلفیئر سوسائٹی حضرو کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں یقین دلایا کہ ان کا ادارہ مستحق لوگوں کی مدد کرے گا ،رمضان المبارک میں مستحق افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا، امید ہے مخیر حضرات اس سلسلہ میں تعاون کریں گے۔
