پب جی کے شوقین نے اصل زندگی کو بھی گیم سمجھتے ہوئے اپنے بھائی ، بہن ، بھابھی اور ایک دوست کی جان لے لی

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل اور 1 کو زخمی کردیا۔ ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک شوقین تھا تاہم ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے منع کرتے تھے ، اسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوگیا اور ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن

گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی ، اس دوران بیچ بچاؤ کرانے کے لیے آنے والا ملزم کا دوست بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گھر والوں پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی موت واقع ہوگئی ، جن میں ملزم کا بھائی ، بہن اور بھابھی کے علاوہ ایک نوجوان ملزم کا دوست تھا جب کہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں