لاہور (نیوز ڈیسک) جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہہنچ گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔
جاں بحق ہونے والے پانچ میں سے چار کی شناخت صائمہ بی بی، 3 سالہ عمیر ،ایک سالہ زبیر اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائیی جارہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم ہوا تھا، حادثے میں سات افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوچ کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔چوبیس مارچ کو ہی باغ آزادکشمیر میں مظفرآباد شاہراہ پر پہاڑی تودے نے سیر وتفریح کے لئے افراد پر قیامت ڈھائی، حادثہ غازی آباد کے قریب مکھیالہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کار سوار افراد پر پہاڑی تودہ آن گرا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، پہاڑی تودہ گرنے کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تودے کی زد میں آنے والی کار کو کاٹ کر جاں بحق افراد کو نکالا گیا۔