پیپلزپارٹی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینے کی ہدایت ، بڑی خبر سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کے استعفے بلاول ہاس میں جمع کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفے جمع کرائیں گے، پی پی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ جمع کرائیں، ارکان سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیںگے،

پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کو کہتے ہیں راستے سے ہٹ جاؤ، حکومتی وزرا ذہنی پستی کا شکار ہیں، حکومتی وزراء تین روز سے ن لیگ کی سینئر قیادت سے رابطے کررہے ہیں لیکن ان کی بات سننے میں دلچسپی نہیں ہے، عمران خان خدائی لہجے میں کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب بات چیت کے لیے تیار ہے اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، کٹھ پتلی کو حکومت جاتے دیکھ کر بات چیت کرنا اور پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے اس میں دراڑ پیدا ہونے اور توڑنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں، 13 دسمبر سے پہلے پی ڈی ایم قیادت کے پاس استعفے جمع ہوں گے، حکومت کی پریشانی سب کے سامنے ہے۔چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر روز بدل جاتا ہے، پہلے دھمکیاں دیتا تھا اب بات چیت کیلئے تیار ہے اور این آر او مانگ رہاہے، لیکن کٹھ پتلی حکومت سے بات چیت کا وقت گزرگیا، کٹھ پتلی خود بخود گھر چلا جائے تو اچھا ہے، حکومت اور اس کی سہولت کار اسٹبلشمنٹ کو گھر بھیجنا ہے، سلکٹرز کا نام کھل کے اس لئے نہیں لیا ہم بھی ان کا مان رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں