حامد میر کان لیگ کے جلسے میں بھکاریوں کو پیسے دے کرلانے کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ 2017ء میں ن لیگ کے کیے گئے جلسوں پر اپنا تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔حامد میر دعویٰ کرتے ہیں کہ نواز شریف کے جلسے میں بھکاریوں کو پیسے دے کر لایا گیا۔وہ مزید کہتے ہیں کہ جلوس پر پیسے ایسے پھینکے جا رہے ہیں جیسے کوئی مجرا ہو رہا ہو۔نواز شریف تو انقلاب لے کر آ رہے تھے پھر یہ کیا ہو رہا ہے۔جی ٹی روڈ مارچ نے تو شہباز شریف کی گڈ گورننس کے چرچوں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔شہباز شریف کو بائی پاس کر کے سیاسی مداخلت کی گئی۔شہباز شریف اس معاملے پر خاموش رہے۔اس کا مطلب یہ ہےکہ انہیں مستقبل میں بھی

سمجھوتے کرنا پڑیں گے۔اگرچہ حامد میر کا یہ بیان دو سال پرانا ہے تاہم ن لیگ کے حالیہ جلسوں کی پیش نظر یہ کلپ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔حالیہ جلسوں میں بھی مریم نواز پر نوٹ نچھاور کیے تھے۔ تیرہ دسمبر کے جلسے کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر پچاس اور سو روپے کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے ۔گجومتہ کے مقام پر مریم نواز کی آمد پر لیگیوں کی جانب سے نوٹ نچھاور کئے گئے جنہیں حاصل کرنے کے لئے کارکنوں کی جانب سے دھکم پیل کی گئی ۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے مریم نواز نے شہر بھر میں ریلیاں نکالنے اور عوام کو 13 دسمبر کے جلسے کی خود جا کر دعوت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں