اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو سرخ جھنڈی دکھادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی 31 دسمبر تک اپنے اراکین کے استعفوں سے پیچھے ہٹ گئی ، بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم قیادت کو کہہ دیا کہ ہم یہ معاملہ اپنی جماعت کی سی ای سی میں لے کر جائیں گے ، ن لیگ نے بلاول کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، ان خیالات کا اظہار صحافی صدیق جان نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے صحافیوں کو بلایا اور اس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے استعفوں کا معاملہ سی ای سی میں لے کار جانے کے معاملے پر شدید تنقدید کی اور کہا کہ بینظیر کی وفات کے وقت جب

بلاول کے باپ پارٹی کے چیئرمین بن گئے تھے کیا وہ فیصلہ ان کی جماعت کی سی ای سی نے کیا تھا ؟ کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی جماعت کے تمام فیصلے بلاول اور آصف زرداری ہی کرتے ہیں سی ای سی کا صرف نام ہوتا ہے۔صدیق جان کے مطابق ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اب بلاول بھٹو زرداری ہم سے کہین گے کہ استعفوں کے معاملے پر ان کی جماعت کی سی ای سی نہیں مانی ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ سی ای سی کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائیں گے اور اچھے بھی بنیں گے کہ ہم تو ایک جمہوری پارٹی ہیں اور ہماری پارٹی میں استعفوں پر بحث ہوئی ہے ، جس کے بعد سی ای سی نہیں مانی اس لیے اب ہم استعفے نہیں دے سکتے۔صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے استعفوں کا معاملہ اپنی جماعت کی سی ای سی میں لے کر جانا یہ ایک دھوکہ اور فراڈ ہے ، حالاں کہ سب کو معلوم ہے کہ اگر بلاول اپنی جماعت کی سی ای سی سے کہہ دیں تو وہاں سے کوئی بھی نہیں بولے گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم فرنٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات اور تحفظات

سے متعلق انہوں نے کہا پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کے لیے ہوتے ہیں۔استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کر رہے تھے، بلاول بھٹو نے انہیں روک دیا ہے۔بلاول بھٹو نے رہنماؤں کو کہا ہے کہ آپ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس تک انتظار کریں اور وہ سی ای سی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔صحافی نے سوال کیاکہ کیا استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے اندر کوئی اختلافات، یا تحفظات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے جواب دیاکہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے، استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جولوگ ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے چیئرمین پارٹی نے انہیں کہا ہے کہ آپ سی ای سی کی میٹنگ تک انتظار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں