بلاول بھٹو نے پارٹی اراکین کو استعفے نہ دینے کی ہدایت کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے اراکین کو استفعی نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جذباتی نہ ہوں، اگلے حکم کا انتظار کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم فرنٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے

پر پیپلز پارٹی میں اختلافات اور تحفظات سے متعلق انہوں نے کہا پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کے لیے ہوتے ہیں۔استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کر رہے تھے، بلاول بھٹو نے انہیں روک دیا ہے۔بلاول بھٹو نے رہنماؤں کو کہا ہے کہ آپ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس تک انتظار کریں اور وہ سی ای سی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔صحافی نے سوال کیاکہ کیا استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے اندر کوئی اختلافات، یا تحفظات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے جواب دیاکہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے، استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جولوگ ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے چیئرمین پارٹی نے انہیں کہا ہے کہ آپ سی ای سی کی میٹنگ تک انتظار کریں۔دوسری جانب حکومت نے لاہور میں پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اے، بی اور سی پلان ترتیب دیے ہیں جس میں پلان اے کے تحت پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا اور پلان میں لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پرکنٹینر لگائےجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پلان سی کے تحت جلسے میں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دی ہیں اور 13 دسمبر کے جلسے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائےگی ۔ذرائع نے بتایا کہ سیف سٹی

اتھارٹی کے کیمروں سے جلسے کے شرکا کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس پر حکومت نے جلسے کے لیے سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اب تک سیکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں