اقوام متحدہ کے 6 جعلی پاسپورٹ رکھنے والا غیر ملکی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک سفارتخانے کی اطلاع پر ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا جعلی پاسپورٹ رکھنے والا غیر ملکی گرفتار کر لیا ہے۔نائجیرین شہری نے ترک سفارتخانے میں جعلی یو این پاسپورٹ اور آئی ڈی جمع کرائی تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر انسانی سمگلنگ ونگ نے اسلام آباد کے علاقے ایف 8 کے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر 6 یو این او پاسپورٹ اور 7 یو این او آئی ڈیز برآمد کر لیں۔ملزم کے ساتھ کام کرنے والا پاکستانی ایجنٹ افضل چودھری بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ ملزمان کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی پاسپورٹ پر ترکی کا ویزہ حاصل

کرنے کے لیے ترک سفارتخانے گیا تھا۔ ترک سفارتخانے کی جانب سے تحریری طور پر درخواست بھی ایف آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہے۔گیسٹ ہاؤس میں چھاپے کے دوران ملزم کے ساتھ کام کرنے والا افضل نامی پاکستانی ایجنٹ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ایف آئی اے نے وہاں سے 6 اقوام متحدہ کے پاسپورٹ اور 7 آئی ڈیز سمیت موبائل فون برآمد کر لیے۔ایف آئی اے نے برآمد ہونے والے موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے جبکہ ملزمان کی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جعلی پاسپورٹ پر ترکی کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے ترک سفارت خانے گیا تھا جس کے بعد حکام نے ایف آئی اے کو تحریری درخواست جمع کروائی اور پھر یہ کارروائی عمل میں‌ لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں