موجودہ حکومت کوآئینی اورجمہوری نہیں مانتے، لاہور جلسہ ہوکر رہے گا، پی ڈی ایم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم نیا راستہ بنا لیں گے.پی ڈی ایم اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ نواز کی صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصلے تو گزشتہ روز ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایک غیر رسمی میٹنگ تھی۔ لاہورمیں جلسہ ہوکر رہے گا۔ 13 دسمبرلاہورکا تاریخی دن ہوگا۔ حکومت عوامی سیلاب کو روک نہیں پائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب حکومت جلسہ گاہ کو ڈیم بنا رہی ہے۔

جلسہ بھی نہیں روکتے اور اجازت بھی نہیں دے رہے۔ مینار پاکستان جلسہ ہر حال میں ہوکر رہے گا۔سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آمریت کے مہرے نے جمہوریت کو دفن کردیا ہے،آج ملک میں جمہوریت نہیں۔ موجودہ حکومت کو آئینی اور جمہوری نہیں مانتے۔ آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔ ہم عوام کی نمائندہ حکومت کی بات کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت کو آئینی اور جمہوری حکومت نہیں سمجھتے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجنے کے لیے نکلے ہیں۔ ہم سب ایک پیج اور ایک سٹیج پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سیاست سڑکوں پر ہی شروع ہوئی تھی۔بلاول بھٹو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کے ذریعے اگر سینیٹ الیکشن ہوا تو وہ جعلی ہوگا۔ ہم آئینی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بیرسٹر اعتزاز احسن کا بھی موقف لیں گے۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ جلسے بھی کریں گے اور استعفوں کا بھی کہا تھا۔ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی اس موقع پر میڈیا سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں پر ہی یہ تختیاں لگا رہے ہیں، نواز انہوں نے تو ابھی تک ایک اینٹ نہیں لگائی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع کیے جائیں گے۔ انشاء اللہ مینار پاکستان میں بھرپور جلسہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں