ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مسلسل کاروباری دوسرے روز کے دوران امریکی کرنسی 15 پیسے مہنگی ہو گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 15 پیسے مہنگی ہو گئی اور قیمت 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 160

روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 سو 15 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔آج عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا۔پاکستان میں آج 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے کے ساتھ 1220 روپے رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں