مریم نواز کو مینار پاکستان بھرنے کی فکر ستانے لگی

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ پارٹی کا ساتھ نہ دینے والے اسمبلی ممبران پر بھی سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز اسمبلی ممبران سے سخت نالاں ہیں ، ان کو بلایا گیا ، ڈرایا گیا ، دھمکایا گیا اور نواز شریف کو فون کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور جلسہ کی کامیابی کے لیے قبضہ گروپ متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے ماضی میں اربوں روپے کمائے ہیں ،

قبضہ گروپ نے فنڈنگ کرنی شروع کردی ہے۔ اگر عمران خان کے تصور کے مطابق قبضہ گروپ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی تو یہ زمین پر آجائیں گےا ور اس میں اعلٰی پولیس افسر بھی شامل ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں لاہور کے بکیز نے بھی بھاری سرمایہ کاری کردی ہے کہ اس سے پہلے کہ قبضہ گروپ اور منشیات کےخلاف سخت ایکشن ہو جلسے کو کامیاب کریں ۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز نے جس کو بھی بلایا ہے ہر ایک کو کہا ہے کہ کم از کم 20 ہزار بندے لے کر آئیں اور فوٹیج صرف مجھے دینی ہے۔ انہیں یقین ہوگیا ہے کہ شاید بادی النظر میں وہ مینار پاکستان نہیں بھر سکتیں ۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے ۔جبکہ آج 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کی جانب سے کسی بڑے فیصلے کا امکان ہے جس کے حوالے سے مریم نواز نے ریلیوں سے کی جانے والی اپنی حالیہ تقاریر میں بارہا کہا کہ 8 دسمبر کو یا آر ہو گا یا پار ہو گا۔ یہی نہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے اپوزیشن میں اتفاق ہو چکا ہے لیکن اس حوالے سے تاحال کسی بھی جماعت کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ جبکہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ایک ایم این اے چودھری حامد حمید اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا چکے ہیں جس کے بعد مزید اراکین اسمبلی کے مستعفی ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے

سیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں جلسے سے پہلے پانی چھوڑ دیا ہے، ابھی ہم نے استعفےدینے ہیں انہیں کیسے روکو گے۔لاہور میں دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ استعفے حکومت سے جان چھڑانے کی بہت تھوڑی قیمت ہے۔ حکومت مہنگائی اور کرپشن نہیں روک سکتی۔ اس دھاندلی والے نظام کو نہیں چلنے دیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا لاہور جلسہ سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا فیصلہ کر دے گا۔ پانی چھوڑیں یا کچھ بھی کریں جلسہ مینار پاکستان ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ استعفوں کا فیصلہ کر چکی ہے، پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے گی۔ مینار پاکستان جلسہ کے بعد لانگ مارچ ہو گا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹ چور حکومت کو برداشت کرتے سوا 2 سال ہوگئے۔ حکومت کارکردگی دکھاتی تو برداشت کیا جاسکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں