نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نےنواز شریف کی واپسی کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے،امید ہے نوازشریف کو جنوری کے آخر تک واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جائےگا۔جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فضل الرحمان 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنے کو تیار ہیں،فضل الرحمان اور مریم نواز شریف سسٹم سے باہر ہیں اس لئے تصادم چاہتے ہیں،یہ چاہتے ہیں لاشیں گریں لوگ زخمی ہوں ، تشدد ہو تاکہ انکی سیاست کو فائدہ ہو،موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے جلسے کسی بھی حکومت کیلئے مشکل مرحلہ ہے،حکومت ایک طرف پابندیاں نہیں لگانا چاہتی، دوسری طرف کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے،

اگر جلسے جلوس سے روکیں گے تو میڈیا پر تصادم کے مناظر چلتے ہیں،ہماری اپوزیشن عقل سے عاری ہے، انہیں اپنے کیسوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا،اپوزیشن کیلئے چاہے دنیا ڈوب جائے، قیامت آجائے لوگ زندہ رہیں یا مر جائیں،اپوزیشن کی غیر ذمہ داری کا سامنا پنجاب حکومت اور وفاق کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے نواز شریف کی واپسی کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے،امید ہے نوازشریف کو جنوری کے آخر تک واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جائےگا،اسحاق ڈار نے بےشرمی اور ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کہا ہے کہ بڑی طاقتیں لوٹی ہوئی رقم اور لٹیروں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دیں،پاکستان سے پیسے لوٹ کر لندن میں سرمایہ کاری سے برطانوی حکومت کی بھی سبکی ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں