لاہور(نیوز ڈیسک) ملکی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو گراوٹ دیکھی گئی۔ فی تولہ کی قیمت 200 روپے گر گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور 1839 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں برقرار رہنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی تنزلی دیکھی گئی، نئی قیمت 94564 روپے ہو گئی ہے۔چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ
اور دس گرام چاندی کی قیمتیں 1220 روپے اور 1045.95 روپے پر برقرار ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار800 روپے ہو گئی تھی۔گزشتہ روز10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 993 روپے ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109200 روپے ہو گئی تھی۔پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔









