راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے قریب رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور افراتفری مچ گئی۔ راولپنڈی پولیس ترجمان نے بتایا کہ پیر ودھائی تھانے کے قریب کریانہ اسٹور کے سامنے دھماکہ ہوا۔ پولیس ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کو نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی گئی۔









