کڑاکے کی سردی کیلئے تیار ہوجائیں ! ملک میں سردی کا52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

14 دسمبر کو دن 8:41 منٹ پہ مکمل سورج گرہن ہوگا جو دن 10:41منٹ پہ ختم ہوگا۔ یہ 20 سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا جو امریکہ اور دیگر ریاستوں میں دیکھا جائے گا تاہم پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے وسط میں لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں، دھند چھائے رہنے اور سموگ کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط میں بارشیں برسانے کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔ جس سے بارشوں کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم شمال مشرق ہوائوں کے چلنے سے خوشگوار قرار دیا اور شہر میں ایئرکوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 250 اور رات کے وقت 300 سے تجاوز کرگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں