حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائے گی‘پی ڈی ایم

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا لاہور جلسہ ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا جس سے نوازشریف بھی خطاب کریں گے۔رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا جس سے حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائےگی۔انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی نہیں قومی تحریک بن گئی ہے ،اناڑی اور نالائق حکومت کا جانا ضروری ہے، اگر ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ شروع کی گئی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عمران خان سے

نجات حاصل کرنے کے لیے ہو گا جب کہ جیسی کارروائی نواز شریف کےخلاف ہو رہی ہے کاش ایسی ان کے خلاف بھی ہو جن کےخلاف آرٹیکل 6 کا فیصلہ آیا تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں 13دسمبر کے جلسے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی او ر جلسے کے انتظامی معاملات پر غور کیا گیا ۔پی ڈی ایم کی تحریک اب سیاسی نہیں بلکہ قومی اور پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے ،13دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے خارجہ پالیسی کو کشکول پالیسی بن گئی،گداگری کی وجہ سے پاکستان کے قریب ترین دوست پیچھے ہٹ گئے ہیں،پاکستان کوبچانے کے لئے اس حکومت کا جانا ضروری ہے ،یہ اناڑی ،نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہے، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نےکہا کہ آدھی حکومت ملتان میں کارکنوںکو روکنے اور آدھی حکومت رکاوٹیںنہ ڈالنے کے حق میں تھی،جو حکومت ایک جلسے کے لئے منصوبہ بندی نہ کر سکے وہ ملک کی معیشت ،دفاعی اورخارجہ چیلنجز کے لئے کیا پالیسیاں بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ13دسمبر کے بعد ہمارا اگلا پڑائو اسلام آباد ہو گا،پورے ملک سے عوام اسلام آباد اکٹھے ہوں گے تو یہ حکومتجھاگ کی طرح بہ جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ اگر ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ کی گئی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا ۔وکلا، اقلیتیں،طالبعلم ،مزدور حتیٰ کہ ہر طبقے سے لوگ جلسے میں شامل۔ہوں گے ،نواز شریف لاہور جلسے سے خطاب کریں گے ۔اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں