اسرائیلی فوج کا جوتوں سمیت مسجد اقصی میں داخل ہونا اور معصوم نمازیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا کھلی بربریت ہے،خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے فلسطینی نمازیوں پر ہونیوالے مظالم اور مسجد اقصی پر حملے کی بھرپور مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا جوتوں سمیت مسجد اقصی میں داخل ہونا اور معصوم نمازیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا کھلی بربریت ہے،ستائیسویں کی شب مسجد میں عبادت میں مشغول نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے، مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عرب لیگ، او آئی سی اور مسلم امہ کو مل کر اس بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور انسانی حقوق کے علمبردار، مغربی ممالک کی توجہ اس جانب مبذول کروانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں