ملازمت میں وقار کے اصول کو مدنظر رکھا جائے، انتقامی کارروائی قبول نہیں، آر آئی یو جے ورکرز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرزکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف دھمکی آمیز رویہ قطعاً قابل قبول نہیں کسی بھی صحافی کے خلاف انتقامی کارروائی سے گریز کیا جائے اور ملازمت میں وقار کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اصول کو مجروح نہ کیا جائے۔صحافی و میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کی ہدایت پر احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو تنخواہوں کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔ اسی سلسلہ میں سوشل میڈیا مہم بھی شامل ہے

اس تحریک کا مقصد کسی کی کردار کشی نہیں بلکہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہے۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے ۔میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاجی تحریک کا سلسلہ ہر فورم پر جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں روز ٹی وی کی جانب سے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو برطرف نہ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ مگر اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا ورکر کو جھوٹی ایف آئی آر سے ڈرایا گیا ہےجو قابل قبول نہیں۔ ایسی دھمکیوں سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ یہ اہم اجلاس آر آئی یو جے ورکرز کے جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی کی جانب سے میڈیا ورکرز کو دھمکیاں دینے کےحوالے سےآگاہ کرنے کے بعدراولپنڈی کیمپ آفس میں منعقد کی گیا اجلاس میں پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس ورکرز پرویز شوکت اور صدر آر آئی یو جے نے ٹیلیفونک شرکت کی ۔اس موقع پر پی ایف یو جے ورکرز کے نائب صدر طاہر راٹھور، سابق صدرآر آئی یو جے ورکرز نمود مسلم ،جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی، نائب صدرصوفیہ صدیقی، عبیدابرار خان،سینئرجوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم قریشی، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی ،ممبر ایگزیکٹو باڈی میاں سمیع، شاہ رخ شفیع، سید انوار زیدی،رانا رضوان،معین خان، عرفان خان،عثمان مغل،اویس قاضی، کوآرڈینیٹر احمد فراز،ممبران کاشان اکمل،راحیل انصار، عرفان خان،نعمان سلہری ،مصطفیٰ بھٹی و دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں