مزدور ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ، خدیجہ زرین

اسلام آباد (پی کے نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ مزدور ہمارا فخر ہیں، مزدور قوم کے معمار ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ، یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آج بھی مزدور بے شمار مسائل کا شکار ہیں، مہنگائی نے ان کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے

باعث مزدور طبقہ بری طرح متاثرہوا ہے، کورونا کی تیسری لہر کے باعث ایک بار پھر لاک ڈاون کی بات ہورہی ہے، حکومت مزدور طبقے کیلئے پیکج کا اعلان کرے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے پیش نظر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے،مزدوروں کو رہائشی کالونیاں دی جائیں اور ان کو علاج کی سہولت دیجائے، ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات مزدوروں کی مدد کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں