این اے 249 کا الیکشن چوری کیا گیا ہے،مریم نواز میدان میں آگئیں ، بڑاالزام لگادیا

کراچی (نیوز ڈیسک)نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا کیوں کہ یہاں الیکشن چوری ہوا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری رہا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی یا عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا، ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہے کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا، مسلم لیگ ن سے صرف چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری ہوا تاہم نتائج نہ بھی روکے تو یہ فتح عارضی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی یہ سیٹ مسلم لیگ (ن) کو

واپس ملے گی، عوام کے ووٹ چوری کرنے والے جلد آپ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔علاوہ ازیں ناصر شاہ نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس الیکشن کمیشن جانے کا حق ہے آپ اسے ضرور استعمال کریں لیکن پہلے ایک دوسرے کو سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی مزید رسوائی پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن ہمارے مقاصد ایک ہیں، آج کی جیت تمام اپوزیشن کی جیت ہے، آئیں اس کا جشن منائیں۔خیال رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔276 میں سے 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں