این اے 249میں کے ضمنی انتخاب میں ایک تیر سے کئی شکار کرنے پر بلاول بھٹو خوشی سے نہال

کراچی(نیوز ڈیسک)پکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیابی سمیٹ لی ، ضمنی الیکشن میں شکست پر جہاں دوسری جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا ہے ، وہیں پر اس الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری خوشی سے نہال دکھائی دیتے ہیں ، اسی لیے اپنے ایک پیغام میں انہوں ے کہا کہ ایک تیر سے اتنے شکار! یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا!۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے

کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے کرپشن کو فروغ دیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی، عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔واضح رہے کہ این اے 249 کے فارم 47 کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج جاری کیے جا چکے ہیں، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر 11125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر، تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر، جب کہ ایم کیوایم پاکستان کے حافظ مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں