اسد عمر نے گزشتہ ڈھائی سال کو ملکی معیشت کیلئے بہترین قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے ملکی معیشت پرجو تجزیہ پیش کیا ہے اس میں بالکل متفق نہیں ہوں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وہ وزیرخزانہ شوکت ترین سے بات کریں گے۔ گزشتہ ڈھائی سال میں ملکی معیشت درست سمت میں گئی ہے، ترقی کی شرح اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں، اس لیے تبدیلی کی، 12 ماہ پہلے مارکیٹ 28 ہزار انڈیکس پر تھی آج 45 ہزار پر ہے،سب اس بات کی گواہی دے رہے ہیں

کہ معیشت ٹھیک سمت میں چل رہی ہے۔ کسی وزیرلگانا یا نہ لگانا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، حکومتی فیصلے میں تمام وفاقی وزراء کی رائے شامل ہوتی ہے۔وزراء کی پرفارمنس اچھی رہی تو کریڈٹ عمران خان کو ملےگا جبکہ بری پرفارمنس پر عمران خان پر تنقید ہوگی۔ دوسری جانب ینئر صحافی حبیب اکرم نے کہا ہے کہ شوکت ترین برباد معیشت کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں بھی شوکت ترین نے معیشت کو ٹھیک کیا تھا،ورنہ وزیراعظم کی پالیسی پناہ گاہ ، لنگرخانے اور احساس پروگرام تک محدود ہے،قوم کو کام کی عادت ڈالنے کی بجائے بھکاری بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں