اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں نے اپنے سفارت خانے کی ہدایات کے باوجود پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر ملک میں مقیم فرانسیسی شہریوں نے ردعمل دیا گیا۔ فرانسیسی شہریوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی حکومت شدت پسند عناصر کیخلاف موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں کی اکثریت کا موقف ہے کہ ایسا وقت جب حکومت پاکستان نے شدت پسندوں کیخلاف سخت اقدامات
اٹھاتے ہوئے مذہبی تنظم پر پابندی عائد کر دی، تو تب فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کرنا سمجھ ستے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے 2 روز قبل فرانسیسی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے یہ ہدایات مذہبی جماعت کی جانب سے پر تشدد مظاہروں کے بعد دی گئیں۔ فرانسیسی شہریوں کو ای میل کے ذریعے کہا گیا کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو سنگین خطرات کی وجہ سے فرانسیسی شہریوں اور فرانسیسی کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑ دینے چاہئیے۔ فرانسیسی سفارت خانے کی اس ایڈوائزری پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کے تمام شہری محفوظ ہیں، پاکستان میں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جبکہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مئوثر اقدامات کررہی ہے، فرانسیسی سفارتخانے کا اپنے شہریوں کو مشورہ ان کے جائزے پر مبنی ہے۔









