اسلام اباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مذہبی تنظیم کے احتجاج سے پیدا ہونے والی سورتحال پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں 3 روز سے جاری پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ونجی املاک پرقبضےاورپولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ملزمان کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے۔
دوسری طرف حکومت پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ، سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں تحریک لبیک کے کردار کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی جارہی ہے، یہ فیصلہ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997ء 11 (بی) کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ایمبولینسز کو روکا ، راستے بند کیے ، دو پولیس اہلکار شہید ہوئے 340 زخمی ہوئے ،اسلام آباد میں پولیس سے رائفل چھین کر فائرنگ کی گئی ، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے بھی مطالبات منوانے کی کوشش کی، جن پولیس والوں کو اغوا کر کے مطالبات کیے جارہے تھے وہ اہلکارواپس تھانے پہنچ گئےہیں ، ان واقعات کے بعد پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے ، ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔









