اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکٹر شفیع آفریدی کی جگہ ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کر دیے گئے جب کہ سیکرٹری پیٹرولیم میاں اسد حیا الدین تاحال عہدے پر برقرار ہیں۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم نے چھٹی کے لیے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو بھجوائی ہے، وزیراعظم نے تاحال سیکرٹری پیٹرولیم کی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر شفیع آفریدی اور سیکرٹری پیٹرولیم میاں اسد حیائ الدین کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جب کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی ان کے عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔









