پہلا روزہ 14 اپریل کو ہو گا،پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی جائے گی،فواد چوہدری

جہلم (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔کدھی میں تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی میں مکمل ہم آہنگی ہے، 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا اور پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی جاے گی

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جلالپور کندوال نہر تحصیل پنڈدادن خان کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی وفاقی وزیر نے عیسی وال گاوں میں دو کروڑ روپے کی زاہد لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک سمیت دیگر منصوبوں کا فتتاح کیا۔مزیدبرآں رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا،تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں