اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی جارہی ہے اور وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کئےجانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوادچوہدری کو پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے۔مشاورت مکمل ہونے پر وزیراعظم وزیر اطلاعات کا فیصلہ کریں گے اور جلد ہی اس کا اعلان متوقع ہے۔ شبلی فراز نے سینیٹر منتخب ہونےکے بعدتا حال وفاقی وزیر کا حلف نہیں اٹھایا اور وفاقی وزیر اطلاعات کی عدم
موجودگی میں فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر اپنی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو وزارت سے فارغ کیے جانے کا اقدام سب سے اہم ہے۔ حفظ شیخ کو مہنگائی پر قابو نہ پانے اور سینٹ میں منتخب نہ ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹایا گیا تھا، جس کے بعد حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حماد اظہر نے کیونکہ پارلیمنٹ میں دومرتبہ بجٹ پیش کیا ، اس لیے انہیں وزیر خزانہ بنایا گیا۔









