اس سال پاکستان میں ایک ہی دن روزے اور عید کا اعلان ہوگا، مولانا طاہر اشرفی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اس سال پورے پاکستان میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور ایک ہی دن عید منانے کا اعلان کریں گے۔لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی مساجد یا مدارس کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی گئی۔ حکومت کسی مدرسے یا مسجد پر قبضہ نہیں کر رہی بلکہ آج مدرسہ اور مسجد پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد میں فاصلہ تقریب ہر جگہ موجود ہے، رمضان المبارک میں بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے،

گزشتہ سال کی کورونا ایس او پیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہو گا، عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔ پورے ملک کی مساجد اور مدارس میں ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے، پاکستان میں کسی مسجد یا مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔رویت ہلال کمیٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بار پشاور میں ہو رہا ہے۔ رویت پر اتفاق کیلئے اجلاس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ اس بار ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کسی مسجد یا مدرسہ کو بند نہیں کیا جا رہا ہے او رنہ ہی کسی مدرسہ یا مسجد کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ہے۔ بعض عناصر سیاسی مقاصد کیلئے اسلامی شعائر اور مسجد مدرسہ کا نام استعمال کرتے ہیں۔ وقف املاک ایکٹ کے حوالہ سے علماو مشائخ سے مشاورت کا عمل جاری ہے، وزیراعظم عمران خان خود اس حوالے سے اعلان کر چکے ہیں، موجودہ حکومت مسجد و مدرسہ کے تحفظ کی چوکیدار ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا وزارت تعلیم کے ساتھ شروع ہو چکا ہے، مدرسہ کی مسلسل رجسٹریشن ہو رہی ہے، اگر کسی مدرسہ یا مسجد کے ذمہ دار کو کسی سرکاری ذمہ دار سے شکایت ہے تو وہ ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ موجودہ حکومت قوم کو ایک روزہ اور ایک عید کا تحفہ دے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس اختلافات کے خاتمے کے لئے ہے اور چاند کے معاملات کی نگرانی وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کر رہے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد با صلاحیت ہیں اور اس حوالہ سے ان کی مولاناعبد الخبیر آزاد، فواد چودھری، پیر نور الحق قادری اور دیگر علما سے بھی بات ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں