اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس سے ایک میں 103 افراد جاں بحق جب کہ 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,493,36 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 696,184 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ
اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار675 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار510، خیبر پختونخوا 2 ہزار 469، اسلام آباد 584، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار211، خیبر پختونخوا93ہزار033، پنجاب 2 لاکھ 35 ہزار569، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار926، بلوچستان 19 ہزار855، آزاد کشمیر 13 ہزار529اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار61افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد63 ہزار 102 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 103 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 924 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے 10 ماہ قبل 23 جون 2020 کو 105 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار198 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 618,158 ہوگئی ہے۔









