لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھا رہی ہے، جس گورنرہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا اس کی دیوارکے ساتھ کھڑے سابقہ فاٹا کے نوجوان تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر سابقہ فاٹا نوجوانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ جس گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا اس کی دیوار سے کھڑے سابقہ فاٹا کے نوجوان آپ سے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے ان نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دے کر ان کو احساس دلایا کہ یہ ملک ان کا بھی ہے۔ آپ ان کا احساس محرومی کیوں بڑھا رہے؟
دوسری جانب دوسری جانب پنجاب کی جامعات سے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ فوری بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی نے زبردستی فاٹا کے طلبہ کا کوٹہ ختم کیا ہے۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان،فیصل آباد جی سی سمیت پنجاب کی جامعات میں فاٹا کے طلبہ کیلئے کوٹہ مختص ہے۔اٹھاویں ترمیم میں بھی ان طلبہ کے کوٹے کے متعلق واضع لکھا ہے۔پنجاب کی کسی بھی یونیورسٹی کا وائس چانسلر گورنر کی اجازت کے بغیر یہ کوٹہ ختم کرنے کا مجاذ نہیں ہے۔گورنر پنجاب ایک ماہ سے ہٹ دھرمی اور بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ گورنر ہائوس کے باہر ایک ماہ سے بیٹھے فاٹا کے طلبہ کے مطالبات پورے کیے جائیں۔اسی طرح ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بلین ٹری سونامی نہیں آپ کرپشن نالائقی ، مہنگائی ، کرپشن ، بے روزگاری ، غربت کا سٴْنامی لانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ،ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ملک سے آپ کا صفایا کرنا ضروری ہے ،عمران صاحب ماحولیاتی تبدیلی نہیں مستقبل کی نسلوں کی تباہی کے لئے آپ کی پوری منصوبہ بندی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پالیسی ماحولیاتی پالیسی نہیں بلکہ اپنے اے ٹی ایمز کے بیلنس کی تبدیلی کے لیے ہے۔مافیاز اور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لئے 10 بلین ٹری سونامی کا کرپشن سونامی لایا گیا، قوم نے سات سال میں مافیاز کی سرپرستی، اے ٹی ایمز کے تحفظ اور معاشی
تباہی کی عمران صاحب کی مہارت دیکھ لی ہے ،عالمی ماحولیاتی کانفرنس نے نہ بلا کر عمران صاحب کو پیغام دیا کہ اپنا وسیع تجربہ اپنے پاس رکھیں۔ماحولیاتی تبدیلی نہیں بلکہ عوام کا 225 ارب کا آٹا، 400 ارب کی چینی، 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے کی آپ نے ترجیحات پہلے ہی طے کر لی تھیں ،بین الاقوامی برادری نے آپ کی کرپشن، کمشن خوری اور کورونا کی ناکامی کی تصدیق پہلے ہی کر دی ہیں،بین الاقوامی برادری اکٹھی ہو کر وہ دوربین ایجاد کر رہی ہے جس سے آپ کے ایک ارب درخت نظر آ سکیں۔









