کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، 80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والامل کا مالک ہی نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مل کا مالک ہی چوری کی واردات میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ مل کے مالک نے پانچ بینکو سے چاول کے بدلے قرض لے رکھا تھا ، جس کے بعد اُس نے 80 کروڑ روپے کے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔پولیس ملزم کو ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم اُس کی گرفتار کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ اس چوری کو رواں برس کی ملک کی سب سے بڑی چوری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کے بعد رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں برآمدگی کی۔ 80 کروڑ روپے مالیت کے چاول کی ہیرا پھیری کے مرکزی ملزمان فرار ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق 80کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چرانے والامل کا مالک نند لال ہی نکلا ، جس نے پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرضہ لیا ہوا تھا اس لیے اس نے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق بینکوں کی جانب سے چاول چوری کے خلاف 5 مقدمات درج کرائےگئے تھے ،چوری اور جعلسازی میں ملوث ملزم نند لال اوراس کا ساتھی آکاش کمار فرار ہیں،جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔









