برطانیہ نےپاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں پر مبنی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر قومی ایئر لائن نے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے دو طرفہ 4 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی ان پروازوں کے ذریعے 1 ہزار 400 مسافر سفر کر سکیں گے۔برطانیہ کی جانب سے ریڈ لسٹ کے تحت 9 اپریل سے برطانوی اور آئرش شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی ہوگی، جس کے سبب پی آئی اے کی 9 اور 11 اپریل کی دو طرفہ

شیڈول پروازیں آپریٹ نہیں کی جا سکیں گی۔قومی ایئر لائن کی اضافی پروزاوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظر پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہوگی۔واضح رہے کہ برطانیہ نے کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، 9 اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو 10 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے آنے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات خود ادا کریں گے، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں